in

ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی قیادت کا تاج کس کے سر سجنا چاہیے؟ محمد عامر نے بتا دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم پر کڑی تنقید کپتان بابر اعظم کو ہٹانے کی تسلسل سے باتیں ہو رہی ہیں۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان رسوا کن انداز سے باہر ہوا اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے مسلسل تیسری بار میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔

پاکستان کسی بھی ورلڈ کپ ایڈیشن میں پہلی بار 5 میچز ہارا جب کہ افغانستان سے بھی پہلی بار ہی شرمناک انداز میں شکست پائی۔ اس صورتحال میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ شائقین کرکٹ بھی قومی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید اور کپتان بابر اعظم کو قیادت سے ہٹانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کرکٹ فین نے سوال کیا کہ اگر بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا جاتا ہے تو پاکستان کے اگلے کپتان کون ہو سکتے ہیں

اس سوال کے جواب میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر نے اسی پروگرام میں موجود آل راؤنڈر عماد وسیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کا اگلا کپتان تو عماد وسیم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اس سے قبل پاکستان نے تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ صرف ٹی ٹوئنٹی میچز ہی کھیلنے ہیں اور عماد اس کے لیے بہترین چوائس ہو سکتا ہے۔

محمد عامر نے ون ڈے فارمیٹ کے لیے شان مسعود کا نام اگلے کپتان کے طور پر تجویز کیا جب کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی ابھی دو سال کی کرکٹ باقی ہے اس لیے نوجوان کھلاڑی کو تیار کرنے کے لیے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتانی دے کر ان کے ساتھ کسی نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان بنا دیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت تینوں فارمیٹ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شعیب ملک کس کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں؟

Abdul Razzaq gives cheap example by using Aishwarya Rai name to criticize Pakistan Cricket Board