in

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ کینیڈا، آج بچپن کے 2 دوست حریف ہوں گے

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا اہم میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گا تاہم گراؤنڈ میں بچپن کے دو دوست ایک دوسرے کے حریف بن کر میدان میں اتریں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 22 واں میچ آج پاکستان اور کینیڈا کے درمیان نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستان نے بھارت کو 119 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا تاہم آسان ہدف بھی حاصل نہ کر سکی اور جیتا ہوا میچ ہار گئی۔

پاکستان کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جب دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو بچپن کے دو دوست بھی میدان میں آئیں گے لیکن حلیف نہیں بلکہ حریف بن کر۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کینیڈین ٹیم کے فاسٹ بولر پاکستانی نژاد کلیم ثنا ماضی میں دوست اور 8 سال تک ایک ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

تاہم کلیم ثنا آج کے میچ میں اپنے ہی دوست کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ آج کے میچ میں بابر اعظم کی وکٹ لینے کے لیے پُر امید ہیں اور میچ میں بچپن کی دوستی مقابلے کے آڑے نہیں آئے گی۔

کلیم ثنا جو 2009 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم سے منتخب ہوئے اور 2010 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہوئے تھے نے انڈر 16 میں بابر اعظم کے ساتھ 8 سال تک کرکٹ کھیلی جب کہ آخری فرسٹ کلاس میں بھی وہ بابر اعظم کی ٹیم کے خلاف کھیلے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری پیدائش پاکستان میں ہوئی تاہم اب کینیڈا کا کھلاڑی ہوں اور ورلڈ کپ کے آج کے میچ  کے لیے پرجوش ہوں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میچ میں ان کی فیملی اور دوستوں کی سپورٹ تقسیم رہے گی۔ گھر والے مجھے سپورٹ کریں گے لیکن دلی خواہش ہوگی کہ پاکستان جیتے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

8 سے 9 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو رہے ہیں