in

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر ایک بار پھر اگر مگر کا شکار

بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جیتا ہوا میچ بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد پاکستان کا سپر 8 مرحلے تک پہنچنے کا سفر اگر مگر کی زد میں آگیا ہے۔

دو میچز میں شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہوچکی ہے، قومی ٹیم کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہوگیا ہے۔

پاکستان کے اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف ہیں جبکہ امریکا کو انڈیا اور آئرلینڈ زور آزمائی کرنا ہے

اگر امریکا ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 مرحلے میں پہنچ جائے گا، امریکا کیخلاف آئرلینڈ اور انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان آئرلینڈ میچ ناک آؤٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی بلے باز بھارتی بولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور جیتا ہوا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، امریکا کے بعد اب بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد شائقین کرکٹ بھی شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

بھارت کے خلاف پاکستانی بلے باز 120رنز کا ہدف پورا نہ کرسکے، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوشش کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو انتہائی سست کھیل پیش کیا، جو ہار کا سبب بنا۔

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے کے امکانات کو معدوم کردیا ہے، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کا سفر ختم سکتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش پلیئرز پر بھارتیوں کی تنقید، وسیم اکرم نے کیا کہا؟

تین کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کو برباد کیا، محمد حفیظ