in

شعیب ملک کس کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ بڑی شوق سے کھیل رہا ہوں اور مجھے ویسٹ انڈٰیز کے سابق بیٹر کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں میرا گول بھی یہی ہے کہ ریکارڈ توڑوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ صرف آئندہ ورلڈ کپ کے لیے کھیل رہا ہوں، میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم پر کپتانی کی وجہ سے تنقید ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بابر اعظم کے خلاف ہوں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔

گزشتہ دنوں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بالکل! مجھ سے بات کی جائے تو میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اسی طرح جسمانی طور پر فٹ ہوں جیسے اپنی جوانی کی کرکٹ میں تھا، مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں ضرور اس پر غور کروں گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی قیادت کا تاج کس کے سر سجنا چاہیے؟ محمد عامر نے بتا دیا