in

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعطم میرا فیورٹ رہا ہے لیکن وہ چار سال سے قومی ٹیم کا کپتان ہے اس کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں وہ بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے کافی امید تھی، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی بھی تھے اور کنڈیشنز بھی پر پاکستان نے صلاحیت کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ماحول اسی طرح کا ہوتا ہے۔ بڑے ایونٹ میں آپ کو پریشر لینا ہوتا ہے۔ بابر اعظم کو ہی دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنا چاہیے۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ہوگا۔ ورلڈ کپ میں جن ٹیموں نے اچھا کھیلا وہ اوپر ہیں

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ اتنی غلطیاں کریں گے تو پھر جیت نہیں سکتے۔ گراس روٹ کرکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چیمپینز ٹرافی کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔ بھارت جو کر رہا ہے اسے کرنے دیں آپ اپنے معاملات پر توجہ دیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں یہ امید نہیں کہ قومی ٹیم اس طرح شکست کھائے گی، قومی ٹیم کے تینوں شعبوں میں بہت ساری غلطیاں تھیں اور اس میں جارحانہ پن بھی نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے کھلاڑی بورڈ کے پاس نہیں جاسکتے پی سی بی کا کام ہے کہ وہ سابق کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Babar discusses the Net Run Rate (NRR) strategy, captaincy, and evaluates his own performance as Pakistan faces the imminent possibility of a World Cup exit

شعیب ملک کس کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں؟