in

ملک کی خدمت بڑی عزت کی چیز ہے اور وہ غیر مشروط ہوگی، بابر اعظم کے والد کا اہم بیان

بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بیٹے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر متحرک ہوگئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں یہ تحریر کیا کہ ملک کی خدمت بڑی عزت کی چیز ہے اور وہ غیر مشروط ہوگی۔

اعظم صدیق اپنے بیٹے بابر اعظم کے ساتھ تصاویر پر مبنی متعدد معنی خیز انداز میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں

اپنی حالیہ پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا “ہمارا ایمان ہے کہ جو کچھ ہوا اللّٰہ کی مرضی سے ہوا، جو ہو رہا ہے اُسی کی مرضی سے ہوگا اور ہوتا رہے گا۔”اعظم صدیق نے یہ بھی لکھا کہ “اللّٰہ اپنے فیصلے لوگوں کی زبانی سناتا ہے، اب جب ملک کی بات آئے تو جان بھی حاضر ہے۔ جب جان غیر مشروط حاضر تو باقی کیا شرطیں؟ ملک کی خدمت بڑی عزت کی چیز ہے اور وہ غیر مشروط ہو گی۔”بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ “چاہنے والوں کے لیے انشاء اللّٰہ اور جن کا بول بول کر حال بُرا ہوا ہے اللّٰہ ان پر رحم فرمائے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کسی کا نام لیے بغیر معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ تیر تیری طرف ہی آئے گا یوں ہوا میں شکار نہ کرنا :: ڈوب جانے کا جس میں خطرہ ہے ایسے دریا کو پار مت کرنا :: دھوکہ وفا کی راہ میں کھائے ہیں ضرور مگر دھوکہ دیا نہیں، ہم نے گزار دی فقیری میں زندگی مگر ضمیر کا سودا نہیں کیا ، دل کو جلا کر دیے ہیں زمانے کو روشنی :: جگنو پکڑ کر ہم نے اجالا نہیں کیا ، پاکستان زندہ باد۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر شاہین آفریدی نے کیا ردعمل دیا؟

شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا