in

کاکول میں کرکٹرز کی ٹریننگ، کون سب سے زیادہ فٹ اور کون ۔۔۔۔۔۔؟

ورلڈ کپ سمیت آنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ میں کھلاڑی سخت تربیت کر رہے ہیں۔

ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں پاک فوج کی نگرانی میں قومی کرکٹرز کی فٹنس اور فزیکل ٹریننگ کے ابتدائی دو روز میں کھلاڑیوں نے انڈور گیمز کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیا۔

ٹرینگگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کے لیے انہیں دوڑایا گیا جس میں عرفان اللہ خان  نے سب کو چت کر دیا اور دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ 47 سیکنڈ میں مکمل کر کے سر فہرست رہے۔

اس ریس کا ٹائم فریم 20 منٹ رکھا گیا تھا تاہم وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اس دوڑ میں شدید مشکلات کا شکار نظر آئے اور مقررہ دو کے بجائے صرف ڈیڑھ کلومیٹر ہی دوڑ سکے

دیگر کرکٹرز کی کارکردگی کچھ یوں رہی کہ محمد رضوان نے 8 منٹ 26 سیکنڈز، محمد حارث، نسیم شاہ، حسیب اللہ اور محمد وسیم جونیئر نے 8 منٹ 27 سیکنڈز میں ریس مکمل کی۔

مہران ممتاز نے 8 منٹ 30 سیکنڈز، شاہین شاہ آفریدی نے 8 منٹ 37 سیکنڈز، آغا سلمان نے 9 منٹ 20 سیکنڈز، محمد عامر نے 9 منٹ 30 سیکنڈ، شاداب خان نے 9 منٹ 56 سیکنڈ اور محمد نواز 9 منٹ اور 57 سیکنڈ میں ریس مکمل کی

آل راؤنڈر عماد وسیم گھٹنے کی ممکنہ انجری میں مبتلا ہونے کے خدشات کے باعث اس فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکے، اسی طرح فخر زمان اور حارث رؤف نے ٹیسٹ سے گریز کیا کیونکہ دونوں کرکٹر بھی انجریز کا شکار ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے

صرف ٹی20 نہیں، بابر مطالبات پر ڈٹ گئے