جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 11 گیندوں پر 6 وکٹیں گنوانے پر بھارتی ٹیم نے شرمناک ریکارڈ بناڈالا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محمد سراج کی تباہ کن بالنگ کے نتیجے میں ہوم گراؤنڈ پر افریقی ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 1932 کے بعد جنوبی افریقا کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب سے کم اسکور تھا۔
بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو 153 کے مجموعی اسکور پر ہندوستان کی کے ایل راہول کی شکل میں چوتھی وکٹ گری تاہم اسکے بعد بھارتی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو شروع ہوا۔
Watch all Wickets video :
6 WICKETS FOR 0 RUNS IN 11 BALLS. INDIANS WERE STUNNED BY SOUTH AFRICA 🇿🇦🔥🔥
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 3, 2024
India created history, this had never happened in 146 years 🇮🇳😳 #SAvIND pic.twitter.com/I4tb2W30LU
راہول کے آؤٹ ہونے کے بعد لنگی نگیڈی نے اسی اوور میں مزید دو وکٹیں لیکر بھارت پر کاری ضرب لگائی جبکہ کگیسو ربادا نے اگلے اوور میں 2 وکٹیں مزید لیکر بھارتی بیٹنگ کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، بعدازاں دیگر دو کھلاڑی بھی افریقی بالرز کے آگے بےبس ہوگئے اور یوں 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کے اضافے سے بھارت کی 6 وکٹیں گر گئیں۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کا اضافہ ہوئے 6 حریف ٹیم کی 6 وکٹیں گری ہوں۔