in

نسیم شاہ کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، شعیب ملک کی سلیکشن ٹیم فارمیشن دیکھ کر کی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 کیلئے نسیم شاہ فٹ ہوجائیں گے تاہم، انہیں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ہم ختم کرنے نہیں آئے نہ ہی ان کیخلاف کوئی کارروائی کی گئی، سنٹرل کنٹریکٹڈ کی بریچ کے اوپر انہیں نوٹس دیا گیا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ این او سی کا ایک عمل ہے اس کے تحت جاری کیا جاتا ہے، ڈیرھ مہینے تک حارث رؤف کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اس لیے ان کو اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شان مسعود نے فرنٹ پر لیڈ لیا، ہم نے جب یہ ٹیم بنائی تھی تو جیت کو مدنظر رکھ کر ٹیم بنائی ، ٹیسٹ کرکٹ پاکستان زیادہ کھیلتا نہیں ، امید کرتے ہیں آسٹریلیا میں ٹیم جیتے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس کیلئے بیک اپ تیار کیا جائے گا، میری نظر میں ایک پچاس کرکے بھی کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں، شعیب ملک کی سلیکشن ٹیم فارمیشن کو دیکھ کی جائے گی، وہ میچ ونرز کھلاڑی ہیں ان کی ٹیم میں شمولیت ہی بڑی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احمد شہزاد ، صاحبزادہ فرحان سمیت تمام پرفارمرز کو سلیکشن کیلیے کنسیڈر کیا جائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Amir’s deadly spell and crash of Chennai’s batting

کیا محمد عامر کو کوئی ٹیم نہیں لے گی ؟ عامر کا جواب سنیں