in

ورلڈکپ؛ بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران بھی بھارتی شائقین کرکٹ پوسٹرز کے ذریعے قومی کرکٹرز کا مذاق اڑانے لگے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں تھی جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شائق پاکستانی کرکٹرز اور فینز کو اکسانے کیلئے نامناسب پوسٹر لے کر آیا تاکہ اشتعال پھیل سکے

پوسٹر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دکھایا گیا ہے، جو پاکستانی کپتان بابراعظم کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ پوسٹر پر لکھا ہے کہ ‘باپ ہمیشا باپ ہی ہوگا’۔

گزشتہ روز پاک آسٹریلیا میچ کے دوران پاکستانی فینز کو انتہاپسند بھارتی پولیس اہلکار نے پاکستانی فینز کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا تھا جس پر بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو بھی بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف مذہبی و نا مناسب نعرے لگا کر انہیں اُکسانے کی کوشش کی تھی۔

@ahtashamriazpct

In the front of Babar Azam. This is very embarrassing. Cricket is Gentleman Game. This type of poster should not be allowed in the any Cricket Stadium. Sorry_Pakistan BabarAzam𓃵 WorldCup2023 AhtashamRiazPCT

♬ original sound – AhtashamRiazPCT

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی پولیس نے بنگلورو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا

ٹیم میں اندرونی اختلافات کی افواہیں، پی سی بی نے کیا کہا؟