in

کس سابق کپتان نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی؟

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور نسیم شاہ کی انجری پر شائقین کرکٹ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا پرزور مطالبہ کر رہے ہیں جس کی معین خان نے حمایت کر دی ہے۔

حال ہی میں بھارت کے آٹھویں بار چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نسیم شاہ کی انجری اور ورلڈ میں شرکت کے امکانات کم ہونے پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لینے اور پی سی بی حکام سے انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کے پرزور مطالبات سامنے آئے ہیں۔

اب محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ اور قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کرکٹ کے حلقوں سے بھی آواز اٹھ رہی ہیں اور سابق کپتان وٹیسٹ کرکٹر معین خان نے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی اور قومی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کر دی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ محمد عامر زبردست کرکٹر اور بہترین بولر ہے جو اس وقت لیگز کھیل رہا ہے اور اچھا پرفارم بھی کر رہا ہے اسے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنی چاہیے۔

قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سابق کپتان کا موقف تھا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ حقدار کھلاڑی جو پہلے ہی ٹیم میں سیٹ ہو اس کی جگہ عامر کو دوبارہ لے آئیں تاہم ایک طریقہ کار ہے جس سے گزر کر اگر وہ ٹیم میں آتا ہے تو اس کو ضرور آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ 2020 میں محمد عامر نے پی سی بی منیجمنٹ سے مایوس ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جا رہا ہے جب کہ عامر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے بولر کا ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ کسی انٹرنیشنل میچ میں محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ سے قبل فارم میں واپسی کیلیے شاداب خان کو اہم مشورہ

aaa