in

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ بابر، وارنر نارائن جیسے بڑے نام کیوں پک نہیں ہوئے؟

برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ میں نامور کرکٹرز بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، سنیل نارائن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ڈرافٹ پِک نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ناصر حسین اور چارلس ڈیگنل کے درمیان پینل ڈسکشن سامنے آئی ہے، جس میں نامور کرکٹر کو لیگ میں فرنچائزز کی جانب سے نہ پک کیے جانے پر روشی ڈالی گئی ہے۔

ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ “کوئی ٹام کوہلر-کیڈمور کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار یورو خرچ کرنے کی تیار ہے لیکن اتنے میں بابراعظم کو لینے کیوں نہیں پک کررہا”؟۔

چارلس ڈیگنل نے کہا کہ فرنچائزز نے اپنی ضروریات کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ نامور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی بھی ایک اہم عنصر ہے جسکو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرل مچل، سنیل نارائن، ٹم ڈیوڈ، بابر اعظم، مجیب اور ڈیوڈ وارنر جیسے پلئیرز کو موقع نہیں دیا گیا ہو۔

دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں فرنچائز نے بھاری رقم دیکر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ حیراکن طور پر بابراعظم، محمد رضوان اور شاداب خان کو کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عماد وسیم کو نیوزی لینڈ سیریز میں بھی نظر انداز کیے جانے کا امکان

’ابو حیران ہیں کہ اس نے کیا کیا ہے؟‘ نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل